حیدرآباد 7 مئی (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے 11 سینئر عہدیداروں کو آئی اے ایس آفیسرس کا موقف دیا ہے جس سے ریاستی حکومت کو راحت ملی ہے۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد سے تلنگانہ میں آئی اے ایس عہدیداروں کی کمی ہے۔ جن سینئر عہدیداروں کو آئی اے ایس آفیسر کا موقف دیا گیا ان میں عائشہ نصرت خاتون اور ایس کے یاسمین باشاہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یاسمین باشا نے آر ڈی او سے جوائنٹ کلکٹر کی حیثیت سے فرض شناس عہدیدار کی طرح خدمات انجام دی ہیں۔