تلنگانہ کے ہر ضلع میں نمس جیسے دواخانہ کے قیام کی تجویز کا خیرمقدم۔ ڈاکٹر لکشمن

حیدرآباد۔یکم جولائی، ( سیاست نیوز)تلنگانہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر لکشمن نے آج کور فاؤنڈیشن کا آغاز کیا اور ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر ڈاکٹروں کو بھردواج پروسکار کا اعزاز بھی عطا کیا۔ اس پروگرام کا اہتمام ایوشمن ہیلت کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے تلنگانہ ریاست کے ہر ضلع میں نمس کی طرح ہاسپٹلس کے قیام کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ نمس کو اے آئی ایم ایس نئی دہلی کی سطح تک ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے مرکزی حکومت سے درخواست کریں گے۔