تلنگانہ کے ہر اسکول میں پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کی ہدایت

ناگر جنا ساگر میں ٹی آر ایس قائدین کی تربیتی کلاس سے چیف منسٹر کا خطاب
حیدرآباد 3 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ہر اسکول کو پینے کے پانی کی سربراہی عمل میں لانے کا مشورہ دیا اور چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے ہر اسکول کیلئے گرام پنچایتوں بلدیات کو چاہئے کہ وہ اپنی ڈیوٹی اور ذمہ داری تصور کرتے ہوئے تمام اسکولوں کیلئے پینے کا پانی فراہم کریں ۔ آج یہاں ناگرجنا ساگر میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے منتخبہ عوامی نمائندوں کیلئے جاری ٹریننگ کلاسس کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے مسٹر کے چندر شیکھر راو نے مزید کہا کہ اسکولوں میں طلباء و طالبات کو ہاتھ وغیرہ دھونے کیلئے بھی عوامی حصہ داری کے ذریعہ نلوں کی تنصیب عمل میں لائی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے جو بھی کام کریں اپنی بہتری کیلئے تصور کرنے کا اطمینان عوام میں پایا جائے تو حکومت کے پروگراموں اور اسکیمات کی عمل آوری کیلئے بھر پور تعاون حاصل ہوگا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے شہری ترقیات کے مسئلہ پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کی فراہمی کے مواقع‘ تعلیم اور طبی سہولتیں کی فراہمی کے باعث ہی شہری علاقوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ لہذا شہری علاقوں میں کم از کم بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اسی طرح دیہی علاقوں میں بھی زیادہ سے زیادہ سہولتیں عوام کو فراہم کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔ انہو ںنے گوداوری پشکرالو کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پشکرالو کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پشکرالو کے موقع پر پیدا ہونے والے حفظان صحت (سینیٹیشن ) کے مسائل سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے وزراء کو چاہئے کہ وہ موثر اقدامات کریں ۔ چیف منسٹر نے اپنی تقریر کے دوران پینے کے پانی کا تدکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ہر گھر کیلئے 24 گھنٹے پینے کے پانی کی سربراہی عمل میں لائی جائے گی اور پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے بہت جلد وزراء پر مشتمل ایک ایکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں اور قبائیلی طبقات کیلئے مفت پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ میں فنڈز کی کمی ہونے نہیں دیں گے اور اس طرح دنیا بھر میں ریاست تلنگانہ ایک مثالی ثابت ہونا چاہئے ۔