تلنگانہ کے کسانوں کو 31 دسمبر سے 24 گھنٹے مفت برقی سربراہی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( پی ٹی آئی ) : تلنگانہ کے کسانوں کو 31 دسمبر کی نصف شب سے 24 گھنٹے مفت برقی سربراہی حاصل ہوگی ۔ ریاستی حکومت نے آج یہ بات بتائی ۔ ریاستی حکومت کی ایک ریلیز میں کہا گیا کہ ریاستی حکومت کسانوں کو روزانہ 24 گھنٹے مفت برقی سربراہ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست ہونے کی تاریخ بنا رہی ہے ۔۔