تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں دیہاتیوں میں شیرکا خوف

حیدرآباد،4جون(یواین آئی)تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے بھکنورمنڈل میں دیہاتیوں میں شیرکا خوف پایاجاتا ہے ۔دیہاتیوں نے بتایا کہ اس منڈل کے پانچ مواضعات کے حدود میں شیر کو دیکھا گیا ہے جس سے ان میں کافی خوف پایاجاتا ہے ۔ان دیہاتیوں نے بتایا کہ ا س شیر نے بھیڑوں اور بکریوں پر حملہ کیا تھا۔اب تک اس حملہ میں 18بکرے ہلاک ہوگئے ہیں۔تازہ طورپر رامیشور پلی کے حدود میں اس نے گائے کے بچھڑے پر حملہ کرتے ہوئے اس کوہلاک کردیا۔ان دیہاتیوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ سے مقامی تالاب کے قریب اس کی موجودگی کو محسوس کیاگیا۔بھکنور، انکم پلی،ویگٹلاپلی ،گروجن کنٹہ،رامیشورپلی جنگلاتی علاقہ میں یہ شیر اس کے بچوں کے ساتھ دیکھا گیا ۔