حیدرآباد 6نومبر (یواین آئی )تلنگانہ کا چیف الکٹورل آفیسر کون ہوگا۔ 31 اکٹوبر کو چیف الکٹورل آفیسر بھنورلال کی سبکدوشی کے بعد اس عہدے کے لئے حکومت نے چارنام مرکز کو روانہ کئے ۔ واضح رہے کہ اس بار تلنگانہ اور آندھرا کے لئے علیحدہ علیحدہ چیف الکٹورل آفیسروں کا تقرر کیاجائے گا۔ تلنگانہ حکومت نے چار آئی اے ایس آفیسروں ششانک گوئل، اشوک کمار، اوررجت کمار، وکاس راج کے نام مرکزی الیکشن کمیشن کوراونہ کئے ہیں۔ وہاں سے جواب آنے کے بعد بہت جلد حکومت نئے چیف الکٹور ل آفیسرکے نام کا اعلان کرے گی۔بھنور لال نے تلنگانہ کی تشکیل کے بعد منقسم آندھراپردیش اور نئی ریاست تلنگانہ کے مشترکہ چیف الکٹورل آفیسر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔