تلنگانہ کے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کے گھٹنے کی کامیاب سرجری

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( ایجنسیز ) : ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کی پیر کے روز یہاں ایک خانگی دواخانہ میں گھٹنے کی سرجری انجام دی گئی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریڈی کے ایک گھٹنے میں پیدا ہوئے انفکشن کو دور کرنے سرجری کی گئی ۔ بتایا گیا کہ انہیں ایک دو روز میں دواخانہ سے ڈسچارج کردیا جائے گا ۔۔