حیدرآباد، 10اپریل (یواین آئی ) مرکزی الیکشن کمیشن نے 17مارچ کو کریم نگر ضلع میں ایک عوامی ریلی میں ہندووں کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس پر تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو نوٹس روانہ کی ہے ۔کمیشن نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ 12اپریل تک جواب داخل کرے ، اس میں ناکامی پر کمیشن مزید کوئی مراسلات کے کارروائی کرے گا۔کمیشن نے کہاکہ وی ایچ پی کے ریاستی صدر ایم راماراوجو نے اس خصوص میں کمیشن سے شکایت کی ہے جس میں دعوی کیاگیا ہے کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سربراہ کے چندرشیکھرراو نے اس ریلی کے دوران ہندووں کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کرتے ہوئے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی۔کمیشن کو تلگو میں ان ریمارکس پیش کئے گئے تاہم اس کا انگریزی ترجمہ نہیں دیاگیا۔