حیدرآباد7دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے کارگزار نائب وزیراعلی کڈیم سری ہری ہنمکنڈہ کی ٹیچر س کالونی پولنگ اسٹیشن میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ملکاجگری اسمبلی حلقہ میں تقریبا7000رائے دہندوں کے نام فہرست رائے دہندگان سے غائب پائے گئے ۔کئی رائے دہندوں کو فہرست رائے دہندگان میں نام نہ ہونے کے سبب مایوسی ہاتھ لگی۔یاپرال میں کئی افراد کے نام فہرست رائے دہندگان سے غائب دیکھے گئے ۔بعض رائے دہندوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وی وی پیاٹ پر کوئی ڈسپلے نہیں ہورہا ہے ۔کھمم ضلع کے اینکور منڈل کے پی کے بنجار علاقہ میں رائے دہندوں نے ان کے گاوں تک سڑک کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ۔انہوں نے ان کے مطالبہ پر کسی بھی قسم کی یقین دہانی میں ناکامی پر رائے دہی کا بائیکاٹ کرنے کا انتباہ دیا تاہم منڈل ریونیو آفیسر کی مداخلت کے بعد وہ ووٹ ڈالنے کے لئے راضی ہوئے منڈل ریونیو افسر نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس مسئلہ کو کلکٹر سے رجوع کریں گے ۔