حیدرآباد 23 جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کی جانب سے میڈیکل کونسلنگ کا 20 جولائی سے آغاز متوقع ہے۔ اس مجوزہ میڈیکل کونسلنگ کے لئے شہر حیدرآباد میں صرف 2 اور ورنگل شہر میں ایک میڈیکل کونسلنگ سنٹر قائم کیا جارہا ہے۔