تلنگانہ کے ملازمین کو یقینی بنانے پر زور

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے آج یہاں

OYO ٹکنالوجی سنٹر کا افتتاح کیا اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ اس سنٹر میں زیادہ تر ملازمین کا تقرر تلنگانہ سے ہو ۔ یہ فسیلٹی کسٹمرس ، پارٹنرس اور ایمپلائز کے لیے اختراعی پراڈکٹس کو فروغ دینے پر توجہ دیتی ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ اگر سروسیس میں اضافہ ہو تو اس سے ہر ایک کو فائدہ ہوگا ۔ OYO کے لیے تمام تر تعاون اور مدد فراہم کرنے کا تیقن دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کئی انوویٹرس کے ساتھ کام کررہی ہے اور ان میں سے کئی OYO سے تحریک حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے اس ٹکنالوجی سنٹر کے قیام کے لیے حیدرآباد کا انتخاب کرنے پر OYO کی ستائش کی اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ OYO میں کام کرنے والے تمام 6000 ملازمین تلنگانہ کے ہوں ۔ مسٹر رتیش اگروال ، فاونڈر اینڈ سی ای او OYO نے کہا کہ یہ نیا ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ سنٹر آئندہ سال کے ختم تک 300 انجینئرس تک بڑھے گا ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹلٹی مینجمنٹ (NITHM) کے ساتھ کئے گئے یادداشت مفاہمت کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ ہاسپٹلٹی سگمنٹ میں OYO کی مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے اس شعبہ میں ایمپلائبیلٹی کو فروغ دینے پر توجہ دے رہا ہے ۔۔