تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں تین دن میں شدید بارش کا امکان

حیدرآباد 20 جون ( سیاست نیوز ) وسطی مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی آگئی ہے اور شمال مغربی خلیج بنگال و شمالی ساحلی آندھرا پردیش و جنوبی اوڈیشہ کے ساحل پر بھی ہوا کے دباؤ میں کمی ہے جس کے نتیجہ میں عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ کریمنگر ‘ ورنگل ‘ نلگنڈہ اور کھمم اضلاع میں آئندہ تین دن کے دوران شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ میں دیگر کئی مقامات پر بھی اوسط سے تیز بارش ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد و اطراف کے علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اوسط سے ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 32 ڈگری اور اقل ترین 23 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔