حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : عام انتخابات کے بعد تلنگانہ میں سیاسی صورتحال تبدیل ہورہی ہے ۔ سیاسی قائدین کا بی جے پی پر اعتماد بڑھ رہا ہے ۔ تلگو دیشم کے قومی جنرل سکریٹری ای پدی ریڈی اور تلنگانہ تلگو دیشم کے نائب صدر و سابق رکن پارلیمنٹ چاڈا سریش ریڈی نے دہلی میں مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی سے ملاقات کی اور بی جے پی میں شمولیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔۔