تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں،25 جولائی کو ادائیگی

حیدرآباد ۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 25 جولائی کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ہائی ٹیک سٹی (ہائی ٹیکس) میں منعقدہ سرکاری افطار پارٹی سے خطاب کے دوران کیا اور بتایا کہ شہر حیدرآباد میں گنگاجمنی تہذیب برقرار رہے گی چونکہ ٹی آر ایس کی سیکولر حکومت ہے تلنگانہ کو بھی سیکولر ریاست میں تبدیل کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ ماہ اکٹوبر سے حج سفر کا آغاز عمل میں آئے گا اور جدہ سے حیدرآباد ہفتہ میں 2 پروازیں چلائی جائے گی۔ سعودی حکومت نے یہ اطلاع دی ہے۔