حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کا گروپ II امتحان 24 اپریل کو مقرر ہے ۔ پولیس کانسٹبلس کا تحریری امتحان 3 اپریل کو ہوگا اور سب انسپکٹر پولیس کے لیے تحریری امتحان 17 اپریل کو ہوگا ۔ ان سرکاری ملازمتوں کے ہونے والے امتحانات میں تلنگانہ کا پرچہ لازمی ہے ۔ اس کے لیے ’تلنگانہ نالج ‘ کتاب دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر دستیاب ہے ۔ اس کی رعایتی قیمت 100 روپئے ہے ۔ جو تمام امیدواروں کے لیے مفید رہے گی ۔۔