تلنگانہ کے سروے میں ہاکرس تنظیموں کو شامل کرنے کا مطالبہ

سٹی پلانر خیریت آباد سے صدر ہاکرس فیڈریشن عنایت علی باقری کی نمائندگی
حیدرآباد۔13نومبر(سیاست نیوز) نیشنل ہاکر س فیڈریشن کے وفد نے سٹی پلانر خیریت آباد سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ اور آندھرا ہاکرس کو درپیش مسائل کے متعلق نمائندگی گی ۔ فیڈریشن کے ریاستی صدر واسٹیٹ جنرل سکریٹری ٹی آر ایس جناب میرعنایت علی باقری کی قیادت میںتلنگانہ کے ہاکرس فیڈریشن کی مختلف تنظیموں نے سٹی پلانر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیںایک یادواشت پیش کی جس میں ریاست کے ہاکرس کے متعلق حکومت تلنگانہ کے معلنہ سروے کے اعلان کا خیر مقدم کیاگیا اور سروے میںہاکرس فیڈریشن کی تنظیموں کو بھی شامل کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔ بعدازاں میرعنایت علی باقری نے کہاکہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میںہاکرس طبقے کے ساتھ ناانصافیاں کی جاتی رہی ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ سڑک کے کنارے کاروبار کرنے والے ہاکرس کو مسلسل ہراساں وپریشان کیاجاتا رہا ہے مگر علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد اس قسم کے واقعات کی روک تھام ضروری ہے۔ انہوں نے لائسنس یافتہ ہاکرس کو پولیس ہراسانیوں کے خلاف ہاکرس فیڈریشن سے رجوع ہونے کی بھی اپیل کی اور کہاکہ نئی ریاست کے چیف منسٹر تلنگانہ کے غریب طبقہ کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کے اقدامات کررہے ہیں ۔