تلنگانہ کے دو آفیسرس آندھراپردیش میں کام کرنے کے خواہاں

حیدرآباد 28 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سینئر آئی پی ایس آفیسر اسٹیفن رویندر اور آئی اے ایس آفیسر وائی سری لکشمی نے آندھراپردیش میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے درخواست داخل کی ہے۔ تلنگانہ حکومت کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ یہ دونوں عہدیدار تلنگانہ کیڈر سے وابستہ ہیں۔ دونوں ریاستوں کے علاوہ مرکز سے اِن کے تقررات کے لئے منظوری ضروری ہے۔