تلنگانہ کے جوگو لامبا گدوال ضلع میں سڑک حادثہ ۔6سالہ لڑکے سمیت تین افراد ہلاک

حیدرآباد 27جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کے جوگو لامبا گدوال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 6سالہ لڑکے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ کل رات ضلع کے مانوپاڈو منڈل کے سری نگر کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹو وہیلر چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی کلور ٹ سے ٹکر اگئی ۔تاریکی ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔مقامی افراد نے کہاکہ اس کلورٹ کے قریب کسی بھی قسم کے انتباہی بورڈ نہ ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔مرنے والوں کی شناخت گٹو منڈل کے اری گدی کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے ۔