حیدرآباد یکم / اگست ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس انوراگ شرما نے آج کہا کہ ریاست کے ہر ایک پولیس اسٹیشن کو دو انووا موٹر کارس اور موٹر سائیکلس فراہم کئے جائیں گے ۔ ڈی جی پی نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جدید حاصل شدہ گاڑیوں کو کنٹرول روم سے مربوط کیا جائے گا ۔ انہوں نے انکشاف بھی کیا کہ ریاستی پولیس کے نئے یونیفارمس کے نمونے کو 15 اگست تک قطعیت دے دی جائے گی ۔ مسٹر انوراگ شرما نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ یہ انووا گاڑیاں اور موٹر سائیکلس پولیس اسٹیشنوں کے حوالے کریں گے ۔