حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : عام آدمی پارٹی نے آج ریاستی انسانی حقوق کمیشن میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے تمام منڈلوں کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دینے پر زور دیا اور تلنگانہ میں نیشنل فوڈ سیکوریٹی ایکٹ پر عمل درآمد کرنے اور این آر ای جی اے کے تحت اجرتوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے پارٹی ترجمان پروفیسر پی ایل ویشویشور راؤ اور دوسروں نے کہا کہ تلنگانہ مسلسل تین سال سے خشک سالی سے بری طرح متاثر ہے اور کسانوں کو کافی مشکلات اور دشواریوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں پانی کا سخت بحران ہے ۔ آبپاشی پراجکٹس اور بورویلس خشک ہوگئے ہیں اور دیہاتوں میں پینے کے لیے پانی نہیں ہے ۔۔