تلنگانہ کے تمام سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی اولڈ سٹی حیدرآباد جناب محمد حامد خاں کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ اور پرائیوٹ آئی ٹی آئیز میں داخلوں کے لیے دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مخلوعہ نشستوں کو پر کرنے کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ درخواست فارم حاصل و داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 اکٹوبر مقرر ہے ۔ امیدواروں کو الگ الگ آئی ٹی آئیز میں داخلہ لینے کے لیے الگ الگ درخواست فارم داخل کرنا ہوگا ۔ اور کونسلنگ پروگرام بھی الگ الگ آئی ٹی آئیز علحدہ علحدہ تاریخ میں ہوگا ۔ امیدواروں کو کوئی علحدہ کال لیٹر جاری نہیں کیا جائے گا ۔ اور داخلے میرٹ اور موجودہ ریزرویشن پالیسی کے تحت آن لائن ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کسی بھی گورنمنٹ و پرائیوٹ آئی ٹی آئیز سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ گورنمنٹ آئی ٹی آئی اولڈ سٹی حیدرآباد کونسلنگ پروگرام 10 اکٹوبر صبح 11 بجے سے شروع ہوگا ۔ امیدوار اپنے تمام اصل اسنادات کے ساتھ رجوع ہوں ۔۔