حیدرآباد 4 اپریل ( این ایس ایس ) تلنگانہ حکومت ریاست کے 28 اضلاع میں انٹیگریٹیڈ ضلع دفاتر کامپلکس تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ ہر ضلع میں اس کامپلکس کی تعمیر پر 35 کروڑ روپئے خرچ ہونگے ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب حیدرگوڑہ میں ارکان اسمبلی کیلئے 120 فلیٹس کیلئے عمارت تعمیر کرنے کا بھی منصوبہ ہے جس پر 166 کروڑ روپئے کا صرفہ آئیگا ۔ ریاستی حکومت نے ارکان اسمبلی کیلئے ان کے اپنے حلقہ انتخاب میں قیامگاہ اور دفتر کی تعمیر کیلئے 119 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں اور یہ کام بھی جاری ہے ۔ اب تک 104 یونٹوں کی منظوری دی جاچکی ہے اور ایک یونٹ مکمل ہوچکی ہے۔ 61 یونٹس کا کام جاری ہے اور 42 یونٹوں کا کام ٹنڈر مرحلہ میںہے ۔