تلنگانہ کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے بعض علاقوں میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ آندھراپردیش کے دیگر علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ تلنگانہ میں موسم گرما سے قبل درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بھی موسمی تبدیلی وقوع ہورہی ہے۔ آج دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔