تلنگانہ کے انٹر میڈیٹ ووکیشنل کامیاب طلبہ کیلئے آج اپرینٹس جاب میلہ

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : بورڈ آف اپرینٹس اینڈ ٹریننگ چنائی اور ڈائرکٹر انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے باہمی اشتراک سے 24 اگست بمقام کستوربا جونیر کالج ویسٹ ماریڈپلی سکندرآباد پر اپرینٹس جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ پروگرام کے مطابق اس جاب میلہ میں امیدواروں کے انٹرویوز صبح 9-30 سے شام 4-30 بجے تک ہوں گے ۔ 9-30 سے دن میں ایک بجے تک انجینئرنگ ، اگریکلچرل اور وٹرنری کورسیس اور دوپہر 2 بجے سے شام 4-30 بجے تک پیرا میڈیکل کورسیس کے طلبہ کے انٹرویوز ہوں گے ۔ اس جاب میلہ میں تقریبا 40 سے زائد گورنمنٹ اور پرائیوٹ کمپنیوں کی جانب سے اہل طلبہ کا انتخاب عمل میں آئے گا ۔ امیدواروں کو ٹریننگ کے دوران اسٹائفنڈ بھی فراہم کیا جائے گا ۔ اس اپرینٹس جاب میلہ کا مقصد نوجوانوں کی فنی مہارتوں کو فروغ دینا اور ٹریننگ کے ذریعہ ان کو خود مکتفی کے جذبہ کو مستحکم بنانا ہے ۔ تعلیمی سال 2014-15 اور 2015-16 کے فارغ التحصیل ووکیشنل انٹر میڈیٹ کامیاب طلبہ اس کے اہل ہوں گے ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنے نام پہلے اس پتہ پر آن لائن رجسٹر کروائیں ۔ mhrd.npts.gov.in رجسٹر کروانے کے بعد اس کی کاپی یا نقول اپنے ساتھ رکھیں اور بوقت انٹرویو پیش کریں اس کے علاوہ امیدوار اپنے ساتھ اصل تعلیمی اسنادات کے علاوہ انٹر میڈیٹ ، ذات کا سرٹیفیکٹ اور بائیوڈاٹا کے تین تین زیراکس کاپیاں رکھیں ۔ یہ جاب میلہ ڈسٹرکٹ ووکیشنل ایجوکیشنل آفیسر رنگاریڈی ، جناب محمود علی کی زیر نگرانی منعقد کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے لیے امیدوار اس فون نمبر 27707455 پر ربط کریں ۔۔