تلنگانہ کے اردو صحافیوں کے لیے ایک روزہ ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ریاست تلنگانہ کی تشکیل جدید کے بعد ریاستی سطح پر پہلی مرتبہ اردو صحافیوں پرنٹ / الیکٹرانک کے لیے ایک روزہ اورینٹیشن پروگرام 6 نومبر کو 9 بجے دن سالار جنگ میوزیم آڈیٹوریم میں رکھا گیا ہے ۔ اس اورینٹیشن پروگرام تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ملحقہ آئی جے یو کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے ۔ اردو صحافیوں کے اس اجلاس کو ملک کے ماہر صحافت ، انتظامیہ ، قانون داں نہ صرف مخاطب کریں گے بلکہ ہر سیشن میں سوالات و جوابات کی اجازت رہے گی ۔ تلنگانہ کے تمام اضلاع کے صحافیوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنی آمد کی اطلاع و دیگر تفصیلات کے لیے 2 نومبر سے قبل فون 9848471172 ۔ 9885157378 پر ربط کریں ۔۔