حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : حکومت تلنگانہ نے نئی دہلی میں جاری ورلڈ فوڈ انڈیا 2017 کانفرنس میں آج اپنی فوڈ پراسیسنگ پالیسی کا اعلان کیا ۔ حکومت تلنگانہ کی طرف سے یہاں جاری کردہ سرکاری اعلامیہ کے مطابق اس پالیسی کا مقصد آئندہ پانچ سال کے دوران ریاست کے فوڈ پراسیسنگ شعبہ میں 20,000 کروڑ روپئے تک سرمایہ کاری راغب کرتے ہوئے اس شعبہ میں 1.25 لاکھ راست ملازمتیں فراہم کرنا ہے ۔ تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و مصنوعات کے ٹی راما راؤ وگیان بھون میں اپنی ریاست کی فوڈ پراسیسنگ پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت کسانوں کی آمدنی میں بہتری پیدا کرنے کے لیے فوڈ پراسیسنگ شعبہ کو زراعت اور دیگر معاون شعبوں سے مربوط کرنا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق ایسی کے ایک حصہ کے تحت ریاست کے مختلف مقامات پر فوڈ پراسیسنگ یونٹس اور پارکس فراہم دئیے جائیں گے ۔۔