ٹی آر سی کا مذاکرہ، پی رویندرا تلگو رائٹر کا خطاب
حیدرآباد۔27ستمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ تحریک کا دنیا کی ان انقلابی تحریکوں میںشمار کیاجاتا ہے جو جمہوری انداز میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے حقوق کی لڑائی کو کامیابی سے ہمکنار کیاہے۔تلنگانہ ریسورس سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ193ویں مذاکرے نئی ریاست تلنگانہ میں لٹریچر کی حفاظت کے لئے درپیش چیالنجس سے خطاب کے دوران ممتاز تلگو رائٹر پی رویندر ا نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ تحریک کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کیلئے ہمیںبڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر پی رویندرا نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے تلنگانہ کی حقیقی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تلنگانہ کی حقیقی تاریخ کا احیاء عمل میں لانے اور تلنگانہ تحریک کو ریاست کی عوام تک پہنچانے کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر رویندرا نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے تلنگانہ کے تمام د س اضلاع میںعصری سہولتوں سے لیس لائبریوں کا قیام عمل میں لاتے ہوئے تلنگانہ تحریک کے متعلق لٹریچر مذکورہ لائبریوں میںفراہم کیاجائے تاکہ نوجوان نسل کو تلنگانہ کی حقیقی تاریخ اورتحریک کے متعلق معلومات فراہم کئے جاسکیں۔انہوں نے تلنگانہ کے دیہی علاقوں میںتلنگانہ کی حقیقی تاریخ اور تحریک کے متعلق لٹریچر کی رسائی کو بھی ضروری قراردیا۔ انہو ں نے کہاکہ علیحد ہ تلنگانہ جدوجہد جمہوری انداز کی پہلی تحریک ہے جس میںکسی کو نقصان پہنچائے بغیر تلنگانہ کے چار کروڑ عوام نے متحد ہوکر اپنے ریاست کی تشکیل عمل میںلائی ہے۔