تلنگانہ کی تعمیر نو میں حصہ لینے عوام سے کڈیم سری ہری کی اپیل

ورنگل 7 جون (این ایس ایس) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے آج عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ ریاست تلنگانہ کی تعمیر میں حصہ لیں جسے سابق اے پی حکومت نے نظرانداز کردیا تھا۔ جشن تلنگانہ کے سلسلہ میں یہاں ایک تقریب میں عوام سے مخاطب کرتے ہوئے سری ہری نے کہاکہ آندھرائی حکمرانوں کی سابقہ حکومتوں میں ضلع ورنگل کا شاندار ماضی تاریکی میں رہا۔ اس کے برعکس ٹی آر ایس حکومت چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ضلع ورنگل کی ترقی کیلئے بے تکان کام کررہے ہیں۔