حیدرآباد۔ 16 جنوری (آئی این این) وزیر پنچایت راج کے جانا ریڈی نے کہا کہ سیما۔ آندھرا کے بعض قائدین تلنگانہ بل پر مباحث کیلئے دی گئی مہلت میں توسیع کی خواہش کرتے ہوئے علیحدہ ریاست کے قیام میں تاخیر کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے سکریٹریٹ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیما۔
آندھرا ارکان اسمبلی نے اسمبلی کے 12 دن ضائع کردیئے۔ انہوں نے اسے تلنگانہ کی تشکیل کے عمل میں تاخیر کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ارکان اسمبلی ان سازشوں کو ناکام بنادیں گے اور ریاست کی تقسیم مستقبل قریب میں ایک حقیقت ہوگی۔