چیف منسٹر کا عنقریب دورہ اضلاع ، عادل آباد کی ترقی پر کے سی آر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لیے منصوبہ جات مرتب کرلیے گئے ہیں اور مزید بتایا کہ ضلع عادل آباد سے بہت جلد اضلاع کے دورہ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا ۔ کل یہاں اس سلسلہ میں ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے وزراء ، ارکان اسمبلی و اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اس ضلع کی ترقی ، آبپاشی پراجکٹس کے مسائل پر چیف منسٹر کی صدارت میں جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقعہ پر چیف منسٹر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقی اور فلاح و بہبودی پروگرامس پر عمل آوری کا بذات خود جائزہ لینے کے لیے ہی بہت جلد اضلاع کا دورہ کریں گے اور ہر ضلع میں کم از کم ایک ہفتہ قیام کرتے ہوئے حلقہ جات اسمبلی کی اساس پر جائزہ اجلاس طلب کئے جائیں گے ۔ آبپاشی و پینے کے پانی کی سربراہی سے متعلق پراجکٹس ، شاہراہیں برجس کی تعمیر وغیرہ کا راست موقعہ پر ہی جائزہ لیں گے ۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے منصوبہ جات تیار کرلیے گئے ہیں ۔ ان کو تیزی کے ساتھ روبہ عمل لانے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ کیوں کہ تلنگانہ عوام نے ٹی آر ایس زیر قیادت حکومت پر کافی بھروسہ اعتماد کیے ہوئے ہیں اور ورنگل کے ضمنی انتخابات میں اس کا ثبوت ایک اور مرتبہ حاصل ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے بھروسہ و اعتماد کو پورا کرنے کے لیے عوامی منتخبہ نمائندوں کو کام کرنے کی شدید ض