تلنگانہ کیلئے خود کشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو 10 لاکھ کی امداد

حیدرآباد 2 جون ( آئی این این ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نلگنڈہ ضلع میں گریڈی پلی منڈل کے ایک نوجوان پی ناگراجو کیلئے 10 لاکھ روپئے کی امداد منظور کی ہے جو تلنگانہ تحریک کے دوران خود کشی کی کوشش کے دوران شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ چیف منسٹر کے دفتر نے ناگراجو کو آج دس لاکھ روپئے کی امداد فراہم کی ہے ۔ 15 اگسٹ 2011 کو ناگراجو نے خود کشی کی کوشش کی تھی ۔