حیدرآباد۔7جون(سیاست نیوز)علاقہ تلنگانہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی منظر کشی کو شارٹ فلم کی شکل میں عوام تک پہنچنے سے تلنگانہ کی عوام کونہ صرف تلنگانہ اور یہاں کی عوام کے ساتھ ہوئی ناانصافیوں کے متعلق معلومات حاصل ہونگے بلکہ تعصب کاشکار علاقوں کے ساتھ انصاف کا حکومت تلنگانہ کو موقع بھی ملے گا۔جشن تلنگانہ کے ضمن میںتلنگانہ ریسور س سنٹر کی جانب سے منعقدہ 177ویں مذاکرے فلم میرا گائوں پر تبصرے کے دوران پروفیسر ویملا نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ 1985میں میرا گائو ںجیسی شارٹ فلم کے ذریعہ نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائرکٹر بی نرسنگ رائو نے تلنگانہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر جو تاثرات پیش کئے ہیں اس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ تلنگانہ میںفلمی صنعت سے وابستہ لوگ بھی تلنگانہ تحریک سے علیحدہ نہیںہیں۔ انھوں نے کہاکہ شارٹ فلم کے ذریعہ تلنگانہ کے دانشوارئوں نے عوام کے اندر ایک انقلاب برپا کرنے کاکام کیا ہے۔ پروفیسر ویملا نے کہاکہ تلنگانہ تحریک کے دوران علاقہ تلنگانہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر مبنی شارٹ فلم کی نمائش کا حکومت تلنگانہ کو انتظام کرناچاہئے۔تلنگانہ ریاست کی آبادی کا بڑا حصہ دیہی علاقوں میںرہائش پذیر ہے اور دیہی علاقوں کی عوام کو درپیش مسائل سے واقفیت کے لئے میرا گائو ں جیسی فلم کا مشاہدہ معاون ثابت ہوگا۔ مسٹر سی راما کرشنا‘ مسٹر یادگیری‘ مسٹر پی سری سلم‘ مسٹر رشی کیش ریڈی کے علاوہ دیگر نے بھی اس مذاکرے سے خطاب کیا۔