تلنگانہ کو مناسب اہمیت دی جائیگی : بی جے پی کا تیقن

حیدرآباد 19 اپریل ( این ایس ایس ) سینئر بی جے پی لیڈر و سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتا تریہ نے آج پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں ریاست میں انتخابات کے بعد کی سیاسی صورتحال سے واقف کروایا ۔ دتاتریہ لوک سبھا کیلئے سکندرآباد سے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے انجن کمار یادو کو شکست دی ہے ۔ اس ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دتاتریہ نے کہا کہ پارٹی قیادت نے انہیں تیقن دیا ہے کہ مرکزی حکومت تلنگانہ اور اس کی ترقی کو مناسب اہمیت دے گی اور مدد کریگی ۔