تلنگانہ کو ایم بی بی ایس کی مزید 150 نشستیں

سدی پیٹ میڈیکل کالج کے قیام کیلئے ایم سی آئی کی اجازت
حیدرآباد۔/2مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایم بی بی ایس نشستوں میں اضافہ ہوگا۔ تعلیمی سال 2018-19 کے لئے 150 نشستیں زائد ہوں گی کیونکہ میڈیکل کونسل آف انڈیا نے سدی پیٹ میڈیکل کالج کے قیام کی اجازت دے دی ہے۔ تلنگانہ میںاس وقت 3300 میڈیکل نشستیں ہیں اب سدی پیٹ میڈیکل کالج کے قیام کے ساتھ ہی ان نشستوں کی تعداد 3450 ہوجائے گی۔ 50 ایکر پر حکومت تلنگانہ نے 700 کروڑ کی لاگت سے میڈیکل کالج قائم کیا ہے۔ تلنگانہ ہیلت میڈیکل اور فیملی ویلفیر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ایم سی آئی نے سدی پیٹ میڈیکل کالج کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظوری دی ہے۔ 2016 سے کونسل کی منظوری کا انتظار تھا۔ اس کے علاوہ محبوب نگر میڈیکل کالج میں 150 ایم بی بی ایس نشستیں اور نظام آباد میڈیکل کالج میں 100نشستوں کے لئے بھی ایم سی آئی نے نظر ثانی کی ہے۔