تلنگانہ کسانوں کیلئے ان پٹ سبسڈی جاری کرنے کانگریس کا حکومت سے مطالبہ

حیدرآباد 23 جنوری ( پی ٹی آئی ) تلنگانپ کانگریس نے آج ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست میںکسانوں کیلئے کسی تاخیر کے بغیر ان پٹ سبسڈی جاری کی جائے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے نام ایک کھیلے مکتوب میں پردیش کانگریس صدر این اتم کمار ریڈی نے کہا کہ خود کے سی آر نے 21 ڈسمبر کو اسمبلی میں تیقن دیا تھا کہ 711 کروڑ روپئے کی ان پٹ سبسڈی ایک یا دو دن میں جاری کردی جائیگی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس تیقن کو ابھی تک پورا نہیںکیا گیا ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے کہا کہ یہ سبسڈی فوری جاری کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے حالانکہ کسانوں کے معاوضہ کی اجرائی عمل میں لائی ہے لیکن ریاستی حکومت نے ایسا نہیں کیا ہے ۔