حیدرآباد ۔ /16 اگسٹ (این ایس ایس) مرکزی وزیر قانون ڈی سدانندا گوڑہ نے آج اپنے اس نظریہ کا اظہار کیا کہ ہائیکورٹ کی تقسیم کے لئے تلنگانہ ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ حق بجانب ہے ۔ نلسار یونیورسٹی آف لا کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے ارکان پارلیمنٹ نے علیحدہ ہائیکورٹ کے قیام کامطالبہ کیا ہے ۔
ایوان میں اٹھائے گئے اس مسئلہ پر مرکز ہمدردانہ غور کر رہا ہے ۔