12 تا 17 جنوری پتنگ بازی تقاریب ، رنگ دے آسمان ‘
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : تلنگانہ انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول KITE-2017 ایک فیملی فن فیسٹیول ہے جس کو 12 جنوری سے 17 جنوری 2017 کے درمیان بڑے تزک و احتشام سے منایا جارہا ہے ۔ تلنگانہ ٹورازم اور انکریڈیبل انڈیا نے آغا خاں اکیڈیمی کے ساتھ مل کر پتنگ بازی کی طویل علاقائی روایات کو ایک نئی سطح دیتے ہوئے منفرد ثقافتی ، دستکاری اور پکوان تلنگانہ منایا جارہا ہے ۔ اس کے ساتھ موجودہ فیسٹیول پروگرام اسکولوں ، بچوں ، ارکان خاندان کے لیے منعقد کیا جائیگا ۔ پتنگ بازی ہر عمر کے افراد میں دلچسپی کا باعث ہوتی ہے ۔ KITE کا مقصد سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے حیدرآباد کی قیمتی ثقافتی میراث جو ہندوستان کا ایک پوشیدہ جوہر ہے ۔ ہماری ریاست کا فیسٹیول بین الاقوامی شہرت یافتہ پتنگ بازی کے لیے بھی پرکشش حیثیت رکھتا ہے ۔ یہ ابھرتی ریاست کا فیسٹیول حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ جو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب واقع ہے ۔ رائل کائیٹ فلائرس کلب انڈیا اس سال کی تقریب کی نگرانی کررہا ہے ۔ اس میں ہندوستان کے بشمول 17 ممالک سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ فیسٹیول کا پروگرام اس طرح ہے ۔ 12 جنوری تا 17 جنوری ایک ہفتہ طویل فیسٹیول میں جمعرات 12 جنوری کو تلنگانہ ٹورازم کے عہدیدار حیدرآباد شہر میں منعقد ہونے والے پروگرامس کا خیر مقدم کریں گے ۔ 13 جنوری جمعہ کو آغا خاں اکیڈیمی پر اسکولس پروگرام شامل ہوں گے ۔ 14 جنوری بروز ہفتہ اور 15 جنوری اتوار دو روزہ فیملی فن اور پتنگ بازی بمقام آغا خاں اکیڈیمی بروز پیر 16 جنوری کو یادگیر گٹہ میں KITE 2017 پروگرام اور بروز منگل 17 جنوری کو ورنگل میں تفریح و طبع کا ماحول پیدا کرنا ہے ۔ اس میں پری فیسٹیول اسکولس پروگرام 13 جنوری کے لیے مقرر ہے ۔ گذشتہ سال اس پروگرام کی کامیابی کو دیکھ کر سرکاری اور خانگی اسکولوں کے طلباء حصہ لے رہے ہیں ۔ تلنگانہ ریاست کے مایہ ناز سپوت اور عالمی بیاڈ منٹن چمپئن پی وی سندھو اس تقریب کے سرکاری ’ فیسٹیول فیس ‘ ہوں گے ۔ فیسٹیول پاس آن لائن bookmyshow کے ذریعہ دستیاب ہیں ۔۔