حیدرآباد 11 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کانگریس منشور کمیٹی نے تلنگانہ علاقہ میں رائے دہندوںکو رجھانے عوامی منشور کو تقریبا قطعیت دیدی ہے ۔ امکان ہے کہ یہ منشور کل ہفتے کو جاری کیا جائیگا ۔ منشور کمیٹی کے صدر نشین و سابق وزیر ڈی سریدھر اببو اور سابق ڈپٹی اسپیکر ملوبٹی وکرامارکا نے منشور تیار کیا ہے ۔ باخبر ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ حالانکہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پنالہ لکشمیا نے کہا تھا کہ مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش انتخابی منشور جاری کرینگے تاہم اس کا امکان کم ہی ہے کیونکہ معلوم ہوا ہے کہ جئے رام رمیش ایک اور اہم مصروفیت کی وجہ سے آج رات ہی دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے بموجب منشور میں ہر ضلع میں ایک لاکھ روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے رائے دہندوں کو راغب کرنے کی کوشش کی جائیگی اس کے علاوہ تلنگانہ میں 6 ٹریک ہائی وی کی تعمیر کا وعدہ کیا جائیگا اور اضلاع کی تعداد کو بھی بڑھانے کا وعدہ کیا جاسکتا ہے ۔