حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : سی پی آئی نے تلنگانہ کانگریس کو نشستوں کی تقسیم پر تذبذب کا شکار بتایا ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے سی پی آئی ریاستی یونٹ قائد سی وینکٹ ریڈی کے ہمراہ بتایا کہ کانگریس سے اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر دونوں جماعتوں کو ووٹس سے محروم ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کانگریس کے مال ریڈی رنگاریڈی کو بی فارم دئیے جانے پر پنالہ لکشمیا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حلقہ مہیشورم سے سی پی آئی قائد عزیز پاشاہ مقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اس حلقہ سے ابھی تک مال ریڈی رنگاریڈی کو دستبردار نہیں کیا ہے ۔ جب کہ سی پی آئی قیادت اس کا انتظار کررہی ہے ۔۔
بی جے پی ، حلیف جماعتوں کو 300 نشستیں حاصل ہوں گی : وینکیا نائیڈو
نیلور ۔ 23 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : بی جے پی قائد ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ملک میں مودی لہر جاری ہے اور بی جے پی و حلیف جماعتوں کو عام انتخابات میں تین سو نشستیں حاصل ہوں گی ۔ وینکیا نائیڈو ایک روڈ شو کے دوران یہ بات کہی اور عوام سے بی جے پی ۔ ٹی ڈی پی کے نیلور ، چتور لوک سبھا حلقوں کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی وزیر اعظم بن جانے پر سیما آندھرا کو دئیے گئے 5 سالہ خصوصی موقف کو دس سال کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاندانی سیاست کے خلاف ہیں جب کہ وہ خود اپنی دختر کو مقابلہ کرنے کیلئے نہیں کہتے جب کہ عوام کی جانب سے اس کا مطالبہ ہے ۔ انہوں نے چند سیاست دانوں کی جانب سے خاندانی افراد کو ٹکٹ دئیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے خاندانی سیاست کو ملک کیلئے خطرناک بتایا ۔۔