حیدرآباد 29 نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ کے کانگریس قائدین بشمول صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی اور اسمبلی اور کونسل میں اپوزیشن قائدین بالترتیب کے جاناریڈی اور محمد علی شبیر کو آج پارٹی ہائی کمان کی جانب سے دہلی طلب کیا گیا ہے۔ یہ قائدین منگل کو دہلی روانہ ہوں گے۔ پارٹی ہائی کمان توقع ہے کہ ریاست کے قائدین کے ساتھ ورنگل ضمنی چناؤ میں پارٹی کے امیدوار کی شکست کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔ ہائی کمان کی جانب سے پارٹی قائدین کے ساتھ جی ایچ ایم سی انتخابات اور ایم ایل سی انتخابات کے لئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔