تلنگانہ کابینی کا کل اجلاس

حیدرآباد /25 مئی ( سیاست نیوز ) ریاستی کابینہ کا اجلاس 27 مئی اتوار کو دوپہر 2 بجے پرگتی بھون میں منعقد ہوگا ۔ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی صدارت میں منعقد شدنی اس اجلاس میں تلنگانہ میں قائم شدہ نئے زونس اور ملٹی زونس کسانوں کو لائف انشورنس کی فراہمی ، تاسیس تلنگانہ تقاریب کا ریاست گیر سطح پر بڑے پیمانے پر انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ دوسرے امور پر بھی غور و خوص کیا جائے گا ۔