تلنگانہ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

خواتین سکیوریٹی بلس کی اسمبلی میں پیشکشی کو منظوری
حیدرآباد 23 نومبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی کابینہ کا آج شام سکریٹریٹ میں ایک اہم اجلاس چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو کی صدارت میں منعقد ہوا جو تین گھنٹوں تک جاری رہا ۔ کابینہ کے اجلاس میں ریاست تلنگانہ کی نئی صنعتی پالیسی ،ریت پالیسی، حواتین تحفظات، پنچایت راج اداروں کو مستحکم بنانے ،واٹر گرڈ ،حسین ساگر کی صفائی، تلنگانہ میں شاہراہوں کی کشادگی تلنگانہ رورل روڈ کارپوریشن کے علاوہ مزید دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس کابینہ کے اجلاس میں چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے کئی ایک اہم فیصلے کئے ۔ کابینہ نے گرام پنچایتوں کے سرپنچوں کو دیہی علاقوں (مواضعات وغیرہ کی ترقی کیلئے ) کی ترقی کیلئے زائد اختیارات دینے کے ساتھ ساتھ اسمبلی میں ویمنس سکیوریٹی بل و دیگر بلس پیش کر کے منظوری حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ نیڈ کیپ کے ذریعہ اگریکلچرل پمپ سیٹس کی تقسیم عمل میں لانے،واٹر گرڈ کارپوریشن کی تشکیل عمل میں لانے و دیگر اہم امور سے متعلق باقاعدہ طور پر اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں پیش کرنے کو منطوری دی گئی ۔ کابینی وزراء نے مختلف امور پر چیف منسٹر کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور یہ اتفاق آراء مختلف بلس کی ایوان میں پیشکشی کے لئے منظوری دی ۔