تلنگانہ کابینہ کا آج اجلاس

حیدرآباد۔25مئی( آئی این این ) تلنگانہ کابینہ اجلاس منگل کو 4بجے شام ریاستی سکریٹریٹ میں منعقد ہوگا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر صدارت منعقد شدنی اس اجلاس میں 2جون کو پہلے یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر بڑے پیمانے پر ہفتہ طویل تقاریب کے بشمول مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر کئی فلاحی اسکیمات کو منظوری دیں گے جو یوم تاسیس کے موقع پر متعارف کی جائیں گی ۔ کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے علاوہ مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتیوں کے بارے میں بھی فیصلے متوقع ہیں ۔ یکم جون کو منعقد شدنی ایم ایل سی انتخابات کی حکمت عملی پر بھی کابینہ اجلاس میںتبادلہ خیال کیا جائے گا ۔