حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسمبلی کی تحلیل اور قبل از وقت انتخابات کی قیاس آرائیوں کے درمیان ریاستی کابینہ کا ایک اہم اجلاس 2 ستمبر اتوار کو پرگتی بھون میں منعقد ہوگا ۔ کابینہ میں زونل سسٹم کی توثیق کی جائے گی جس کو مرکز سے منظوری حاصل ہوچکی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں منعقد شدنی اس اجلاس میں مزید چند فلاحی منصوبوں پر غور کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں قبل از وقت انتخابات کی صورت میں عوام کو خوش کرنے نئی اسکیمات کا اعلان بھی ممکن ہے ۔۔