حیدرآباد /18 مئی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے پہلے پے رویژن کمیشن ( پی آر سی ) کی تشکیل عمل لاتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کئے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے سرکاری ایمپلائیز اور ٹیچرس تنظیموں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اندرون 2 یا تین یوم سہ رکنی پی آر سی تشکیل دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ سابق آئی اے ایس عہدیدار بسوال کی قیادت میں پی آر سی تشکیل دی گئی دو سابق آئی اے ایس آفیسرس محمد علی رفعت اور اُما مہیشور راؤ کو کمیشن میں بحیثیت ارکان شامل کرتے ہوئے انہیں اندرون تین ماہ حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ پی آر سی کمیشن بہت جلد سرکاری ایمپلائیز اور ٹیچرس تنظیموں سے مشاورت کا آغاز کرے گی ۔ کیونکہ چیف منسٹر نے 2 جون کو عبوری پی آر سی اور 15 اگست کو مکمل پی آر سی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ کمیشن ملازمین کے دوسرے مسائل پر بھی حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی ۔