حیدرآباد۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نئی پارٹی قائم کرنے کے مسئلہ پر مناسب وقت پر فیصلہ کرے گی۔ صدرنشین تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر ایم کودنڈا رام نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں فی الوقت سیاسی بحران پیدا ہوچکا ہے لہذا اس صورتحال میں نئی پارٹی قائم کرنے کے مسئلہ پر تفصیلی مباحث کئے جائیں گے۔ انہوں نے ریتو جے اے سی آفس کے افتتاح کے بعد کہا کہ ریاست کی تشکیل کے بعد کسانوں کی خودکشی واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ کودنڈا رام نے تلنگانہ حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ کسانوں کے مسائل پر حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض کسانوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر جدوجہد شروع کرنے کے مقصد سے خصوص مطالبہ پر جدوجہد شروع کرنے کے مقصد سے خصوصی طور پر ریتو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ صدرنشین تلنگانہ پولیٹیکل جے اے سی سے دریافت کیا کہ آیا درحقیقت ریاست میں عوامی فلاح و بہبود کا تحفظ کرنے والے حکمران ہیں؟ یا لوٹ کھسوٹ کرنے والے ہیں۔ اس تعلق سے مختلف شبہات ہیں۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لمباڑی آدی واسی تنازعہ پر حکومت خاموش تماشائی کا رول ادا کررہی ہے۔