تلنگانہ پولیس کیلئے 565 نئی گاڑیاں

حیدرآباد 25 جنوری ( پی ٹی آئی ) وزیر داخلہ تلنگانہ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے آج محکمہ پولیس کیلئے 565 گاڑیوں کے سافلہ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ یہ نئی گاڑیاں محکمہ کی جانب سے ہر پولیس اسٹیشن کو ایک گاڑی فراہم کرنے میں مدد دینگی ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ ان گاڑیوں کی حوالگی کے ساتھ پولیس اسٹیشن کسی بھی صورتحال سے نمٹنے میں موثر انداز میں کام کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر لا اینڈ آرڈر کی صورتحال قابو میں ہو تو ترقی ہوسکتی ہے ۔ پولیس کو کارکرد اور پیشہ ور بنانے کے علاوہ زیادہ سرگرم بنانے حکومت نے محکمہ پولیس کیلئے 600 گاڑْاں الاٹ کی ہیں تاکہ محکمہ عوام کے مسائل پر زیادہ بہتر انداز میں توجہ دے سکے ۔ ریاستی محکمہ پولیس کے موبائیل بیڑہ میں یہ تیسرا بڑا اضافہہے ۔ ریاست کی تشکیل کے بعد بڑے پیمانے پر پولیس کو سہولتیں فراہم کرنے پر حکومت کی جانب سے توجہ دی جا رہی ہے ۔ پولیس پٹرولنگ گاڑیوں کا پہلا قافلہ جو ایس یو وی اور موٹر سیکلوں پر مشتمل تھا حیدرآباد و سائبر آباد کمشنریٹس کیلئے ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 14 اگسٹ 2014 کو جاری کیا تھا ۔