حیدرآباد 31 جولائی ( پی ٹی آئی ) پولیس کی شبیہہ کو بہتر بنانے کے مقصد سے حکومت تلنگانہ پولیس فورس کی گاڑیوں کے ڈیزائین میں تبدیلی کر رہی ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما نے پولیس عہدیداروں کی ایک ٹیم کے ساتھ آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور انہیں محکمہ پولیس کیلئے امیج بلڈنگ گاڑیوں پر ایک پریزینٹیشن دیا ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ اس موقع پر محکمہ پولیس کیلئے حاصل کرنے کیلئے گاڑیوں کے مختلف ڈیزائین چیف منسٹر کو دکھائے گئے ۔ اجلاس میں موجود تمام عہدیداروں کے خیالات معلوم کرنے کے بعد چیف منسٹر نے کاروں کے دو ماڈلس پیش کئے ۔ ایک لا اینڈ آرڈر پولیس کی پٹرولنگ کیلئے ہے اور دوسرا ٹریفک اور ہائی وے پٹرولنگ کیلئے ہے ۔ کہا گیا ہے کہ نیلے رنگ کے ماڈل کو پولیس کے لوگو کے ساتھ لا اینڈ آرڈر کیلئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ دوسرا ماڈل ہائیا وے پٹرولنگ کیلئے ہے ۔ لا اینڈ آرڈر کار اور بائیک ڈیزائین گوپی فکیرا نامی شخص کی جانب سے کیا گیا ہے جبکہ دوسرا ڈیزائین آئی برانڈ انڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ کام اڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا کے ذریعہ کروایا جا رہا ہے ۔ ان گاڑیوں میں جی پی ایس اور ٹیبلیٹ پی سی فٹ رہے گا اس کے علاوہ بار لائیٹس ‘ سائرن اور مائیک بھی نصب رہے گا۔