حیدرآباد 25؍ جنوری (سیاست نیوز) یوم جمہوریہ کے موقع پر وزارت داخلہ نے تلنگانہ کے پولیس عہدیداروں کیلئے میڈلس کا اعلان کیا ۔ صدارتی پولیس میڈل (پریسیڈنٹ پولیس میڈل ) کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس نارتھ زون مسٹر وی نوین چند اور انسپکٹر جنرل پولیس ٹکنیکل سرویسیس مسٹر روی گپتا کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ اسی طرح انڈین پولیس میڈل کیلئے مسٹر سید یوسف الدین ریزرو سب انسپکٹر پولیس ٹریننگ کالج نلگنڈہ ‘ این دویا چرن راؤ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک سائبرآباد ‘ ٹی شرد بابو ایڈیشنل ایس پی سی آئی ‘ مسٹر ٹی سدرشن ڈی ایس پی اینٹی کرپشن بیورو کریم نگر ‘ وی تروپتی اے سی پی مہانکالی ‘ ایم رمنا کمار اے سی پی مادھا پور ‘ پی مدھو سدن ریڈی سب انسپکٹر اسپیشل انٹلی جنس برانچ ‘ ایس پریم راج اسسٹنٹ سب انسپکٹر سیکوریٹی ونگ ‘ جی لکشمیا اسپیشل برانچ سائبرآباد ‘ اے دامودھر ریڈی ہیڈ کانسٹبل سیل کاونٹر انٹلی جنس ‘ ایس سدانندم آرمڈ پولیس کانسٹبل ورنگل کا اعلان کیا گیا ۔