حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کا سالانہ پنشنرس ڈے یعنی یوم موظفین کی تقریب صدر اسوسی ایشن جناب غلام محمد کی صدارت میں 18 دسمبر کو ساڑھے دس بجے دن اردو گھر مغل پورہ منعقد ہوگی ۔ مہمان خصوصی شریمتی ٹی کے جیاشری جوائنٹ ڈائرکٹر پنشن پے منٹ آفس اور خصوصی مدعو جناب وی ین مہیش پی پی او نامپلی ، جناب پی وی سبرامنیم اے پی پی او بنک و منی آرڈر نامپلی ، جناب جی وی رادھا کرشنا اے پی پی او نامپلی ، جناب کے پی نائک جے اے او آف اے پی پی او نامپلی شرکت کریں گے ۔۔